مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے 20،پنجاب اسمبلی کی نشستوں کیلئی58 نام الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ہیں

اتوار 24 دسمبر 2023 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ،قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے 20اورپنجاب اسمبلی کی نشستوں کیلئی58 نام الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ہیں ۔مسلم لیگ (ن)کی مخصوص نشستوں کے لئے قومی اسمبلی کی جمع کرائی گئی فہرست میں طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز،مریم اورنگزیب، نزہت صادق،مسرت آصف خواجہ،سیماجیلانی، شزا خواجہ،رومینہ خورشید عالم ، وجیہہ قمر،زیب جعفر،کرن ڈار،انوشہ رحمان خان،زاراودودفاطمی، آسیہ ناز تنولی،صبا صادق،فرح ناز اکبر، شہناز سلیم،منیبہ اقبال،عفت نعیم جبکہ تمکین اختر نیازی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کی جمع کرائی گئی فہرست میں ذکیہ خان ، عشرت اشرف ،تہمینہ دولتانہ ،مریم اورنگزیب ، عظمی زاہد بخاری ،حنا پرویز ،سلمی سعدیہ تیمور،راحیلہ خادم حسین،بشریٰ بٹ،ثانیہ عاشق جبیں، سلمیٰ بٹ ، کنول پرویز چوہدری، مہوش سلطانہ،نوشین عدنان، عاصمہ احتشام الحق ، کوثر جاوید، عظمیٰ جبیںراجہ،امبرین اسماعیل، ممتاز بیگم، سنبل ملک حسین، رخسانہ کوثر، شازیہ رضوان، موتیہ بیگم،رابعہ نسیم فاروقی، سونیہ عاشر، عظمی کاردار، سافیا سعید، تحی نون، آمنہ حسن،عاصمہ ناز عباسی ،شکیل لقمان، طاہرہ مشتاق ،تمکین اختر نیازی،زیب النساء اعوان،فاطمہ بیگم، قدسیہ بتول، رفعت عباسی، عطیہ افتخار ،رشدا لودھی،سعدیہ مظفر، فائزہ میمونہ رائو، عابدہ بشیر، مقصود بیگم، عامرہ خان، ثومیہ عطاء،راحت افزاء،رخسانہ شفیق،تحسین فواد، فرزانہ عباس کمبوہ ایڈووکیٹ،شگفتہ فیصل، عظمیٰ بٹ،ماریہ طلال، ساجدہ نوید،نسرین ریاض،افشاں حسن، آمنہ پروین، سحر بانو اور زیبا غفور شامل ہیں۔