ن لیگ نے قومی و پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی

اتوار 24 دسمبر 2023 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ،قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے 20اورپنجاب اسمبلی کی نشستوں کیلئے58 نام الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ہیں ۔مسلم لیگ (ن)کی مخصوص نشستوں کے لئے قومی اسمبلی کی جمع کرائی گئی فہرست میں طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز،مریم اورنگزیب، نزہت صادق،مسرت آصف خواجہ،سیماجیلانی، شزا خواجہ،رومینہ خورشید عالم ، وجیہہ قمر،زیب جعفر،کرن ڈار،انوشہ رحمان خان،زاراودودفاطمی، آسیہ ناز تنولی،صبا صادق،فرح ناز اکبر، شہناز سلیم،منیبہ اقبال،عفت نعیم اور تمکین اختر نیازی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پنجاب اسمبلی کی جمع کرائی گئی فہرست میں ذکیہ خان ، عشرت اشرف ،تہمینہ دولتانہ ،مریم اورنگزیب ، عظمی زاہد بخاری ،حنا پرویز ،سلمی سعدیہ تیمور،راحیلہ خادم حسین،بشری بٹ،ثانیہ عاشق جبیں، سلمی بٹ ، کنول پرویز چوہدری، مہوش سلطانہ،نوشین عدنان، عاصمہ احتشام الحق ، کوثر جاوید، عظمی جبیںراجہ،امبرین اسماعیل، ممتاز بیگم، سنبل ملک حسین، رخسانہ کوثر، شازیہ رضوان، موتیہ بیگم،رابعہ نسیم فاروقی، سونیہ عاشر، عظمی کاردار، سافیا سعید، تحی نون، آمنہ حسن،عاصمہ ناز عباسی ،شکیل لقمان، طاہرہ مشتاق ،تمکین اختر نیازی،زیب النسا اعوان،فاطمہ بیگم، قدسیہ بتول، رفعت عباسی، عطیہ افتخار ،رشدا لودھی،سعدیہ مظفر، فائزہ میمونہ رائو، عابدہ بشیر، مقصود بیگم، عامرہ خان، ثومیہ عطائ،راحت افزائ،رخسانہ شفیق،تحسین فواد، فرزانہ عباس کمبوہ ایڈووکیٹ،شگفتہ فیصل، عظمیٰ بٹ،ماریہ طلال، ساجدہ نوید،نسرین ریاض،افشاں حسن، آمنہ پروین، سحر بانو اور زیبا غفور شامل ہیں۔