
لگتا ہے اے این پی سے بھی انتخابی نشان چھین لیا جائے گا، امیرحیدرہوتی
منگل 26 دسمبر 2023 18:53

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر نہیں ہو رہے اور اسی وجہ ہمیں اپنی تنظیم سازی کا مرحلہ روکنا پڑا لیکن عام انتخابات میں التوا کے ذمے دار ہم نہیں ہیں اور جیسے ہی عام انتخابات ہو جائیں گے تو تنظیم سازی کا عمل دوبارہ شروع ہو گا۔
انہوںنے کہاکہ میں پی ٹی آئی کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس پر الیکشن کمیشن اس پر فیصلہ آچکا ہے اور وہ غالباً اس پر عدالت جا رہے ہیں، میں عوامی نیشنل پارٹی کی بات کروں گا۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا کہ تمام اداروں، قانون اور آئین کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کا انتہائی احترام ہے لیکن شاید یہ کوشش کی جارہی ہے کہ دوسری جماعت سے ان کا انتخابی نشان لینے کے بعد شاید اب یہ سوچا جارہا ہے کہ جس طرح نوازشریف صاحب کو نااہل کرنے کے لیے جہانگیر ترین صاحب کو بھی نااہل کرنا پڑا تھا تو امکان یہ ہے کہ ایک فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے اے این پی کے خلاف بھی فیصلہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ لیا گیا تو یہ سراسر آئین اور قانون کے خلاف ہو گا، ہم جلاؤ گھیراؤ والے لوگ نہیں ہے، ہمیں اداروں، قانون اور ا?ئین کا احترام ہے لیکن پچھلے 2 انتخابات میں ہمارے خلاف جو سازشیں ہوئی ہیں اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے، کچھ راز ہیں، انہیں راز ہی رہنے دیں، 2013 میں پورے پاکستان کے لیے الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر فخر لادین جی ابراہیم تھے لیکن عوامی نیشنل پارٹی کے لیے الیکشن کمیشن نہیں تھا بلکہ طالبان کی شوریٰ اور حکیم اللہ محسود تھا، لوگ جلسے کررہے تھے اور ہم اپنے شہدا کے جنازے اٹھا رہے تھے۔انہوںنے کہاکہ 2018 میں ایک مرتبہ پھر ہمیں دیوار سے لگایا گیا، کسی کو لانے کے لیے ہمیں نکالا گیا، کسی کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں ناکام بنایا گیا، ہم ان زخموں کو بھولنا چاہتے ہیں لیکن اگر ہمیں تازہ زخم دیں گے تو ہم ان زخموں کو بھولیں نہیں پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے گزارش ہے کہ جو بھی فیصلہ ہو، وہ اس ملک کے آئین اور قانون کے مطابق ہو، کون قبول ہے اور کون مقبول ہے ہم اس سے کوئی غرض نہیں، ہم اس لرائی کا حصہ تھے نہ اس لڑائی کا حصہ بننہ چاہتے ہیں لیکن کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہم سے عوام کی نمائندگی کا حق چھینے۔انہوںنے کہاکہ اگر ایسا کچھ ہوا تو ہمیں حق ہے کہ ہم قانونی جنگ بھی لڑیں اور سیاسی جنگ بھی لڑیں اور ایسی سیاسی جنگ بھی لڑیں گے کہ عوامی نیشنل پارٹی میں آپ کو کوئی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ملے گا، ہم پھر ایک آواز ہو کر اپنی بقا کے لیے میدان میں لڑیں گے۔مزید قومی خبریں
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.