سابق وزیر اعلیٰ محمودخان ،سابق وفاقی وزیر مرادسعید قومی اسمبلی کے دو حلقوں پرآمنے سامنے

منگل 26 دسمبر 2023 19:45

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2023ء) کل کے حلیف آج کے حریف بن گئے،سابق وزیر اعلیٰ محمودخان اور سابق وفاقی وزیر مرادسعید قومی اسمبلی کے دو حلقوں پرآمنے سامنے آگئے۔ دونوں رہنمائوں نے حلقہ این اے 3 اور حلقہ این اے 4 پر کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 اور این اے 4پر سابق وزیر اعلیٰ محمودخان اور سابق وفاقی وزیر مرادسعید کے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے گئے ہیںاوریوں کل کے حلیف آج کے حریف بن کر سامنے آئے ہیں ۔

حلقہ این ای4 پر 2018کے انتخابات میں مرادسعید نے 71683 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ این اے 3پر انہوں نے 2013 میں 88291 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی ۔وزیراعلیٰ محمودخان نے اپنے آبائی حلقے پی کے 10 سے 2 بار پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔ تاہم اس بار محمودخان پی ٹی آئی پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے۔ علاوہ ازیں مراد سعید 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہو گئے ہیںاورتاحال منظر عام پر نہیں آئے ہیں ۔