ق*نواز شریف کی قیادت میں پوری قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے،شہباز شریف

ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا کریڈٹ میاں نواز شریف کو جاتا ہے،کراچی کا امن بحال کرنے پر کراچی والے آج بھی نواز شریف کے 5شکرگزار ہیں ،سابق وزیراعظم

منگل 26 دسمبر 2023 20:40

ژ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا کریڈٹ میاں نواز شریف کو جاتا ہے،قائد ن لیگ کی قیادت میں انتخابی میدان میں اتریں گے ،نواز شریف کی وطن واپسی سے پارٹی میں جوش و لولہ ابھرا ہے ۔لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کے پی کے ،بلوچستان سے آنیوالے مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان کا اہم ترین الیکشن ہونے جارہا ہے ، نواز شریف کے جلاوطنی کے بعد وطن واپسی سے پارٹی میں جوش و ولولہ ابھرا ہے ، لاہور میں قائد ن لیگ کا استقبال فقیدالمثال تھا ، انکی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے ، نواز شریف کی قیادت میں انتخابات میں پوری قوت سے اتریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو آج بھی سراہا جارہا ہے،کراچی میں میاں نواز شریف نے خود جا کر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر میٹنگ کی اور وہاں پر امن بحال کیا جس پر کراچی کے عوام آج بھی قائد ن لیگ کے شکرگزار ہیں، امن و استحکام ہوگا تو ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہوگا، ان کی قیات میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوا، دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے ضرب عضب آپریشن کامیابی سے شروع ہوا جس کو دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔

نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا،انشاء اللہ نواز شریف کا سنہرا دور دوبارہ آئیگا اور ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے خیبر پختون خواہ میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو تی توبی آر ٹی اورنج لائن کی طرح ہوتی ۔