بھانجے کی الیکشن مہم میں پیپلزپارٹی رہنما کی ڈانس کی ویڈیو وائرل

سردار سلیم جان مزاری کا بھانجا این اے 191 سے پی پی پی کا امیدوار ہے

بدھ 27 دسمبر 2023 18:52

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2023ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سردار سلیم جان مزاری کی بھانجے کی الیکشن مہم میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سندھ کے کشمور میں پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم جان مزاری نے ووٹرز سے ووٹ لینے کا نیا انداز اپنا لیا، اور تقریر کرنے کے بعد جلسے میں میوزک پر ڈانس کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سلیم جان مزاری کا بھانجا سردار احسان الرحمان مزاری پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے این اے 191 سے الیکشن میں تیسری بار حصہ لے رہا ہے، اور کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد ان کی الیکشن مہم جاری ہے۔سلیم جان مزاری نے الیکشن مہم کے جلسے سے خطاب کرنے کے بعد میوزک چلوایا اور ڈائس کے سامنے آکر رقص شروع کردیا، اور انہیں دیکھ کر جلسے میں شریک افراد نے بھی ڈانس شروع کردیا۔