ڈی سی و ڈی آر او دیر لوئر کا این اے 6 اور پی کے 16 کے دفاتر کا اچانک دورہ

جمعرات 28 دسمبر 2023 16:02

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2023ء) ڈی سی دیر لوئرنے این اے 6 اور پی کے 16 کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ڈی سی و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور الیکشن سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر و ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان نے این اے 6 اور پی کے 16 کے ریٹرنگ افسران کے مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی کے عمل کا جائزہ لیا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گائیڈ لائینز و ٹی او آر کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کےسکروٹنی مکمل کرنے کی ہدایات کی۔\378