وائس چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹرین محمود خان کے 3قومی اور1صوبائی حلقے پر کاغذات نامزدگی منظور

جمعرات 28 دسمبر 2023 23:01

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2023ء) خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین محمود خان کے 3قومی اور1صوبائی حلقے پر کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ۔ محمودخان نے حلقہ این اے 2، حلقہ این اے 3اور حلقہ این اے 4کے علاوہ اپنے آبائی علاقے حلقہ پی کے 10پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان کے حلقہ پی کی9پر کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ محمودخان نے جمعرات کوہزاروں کارکنوں کے ہمراہ این اے 4اور پی کے 10کے ریٹرننگ آفیسران کے سامنے پیش ہوئے اوران کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔اس موقع پرسابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاکہ میری سیاست کا مقصد عوام اور علاقے کی خدمت کرنا ہے اوراس مقصد کے تحت انہوں نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا منشور امن ، ترقی اور خوشحالی ہے اوربحیثیت وزیراعلیٰ خدمت کی اور آئندہ بھی موقع ملا تو ہماری اولین ترجیح امن ،ترقی اور خوشحالی ہی ہوگی ۔ یہی ترجح ہے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان کے صوبائی اسمبلی پی کے 9 سوات کی کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوئے۔