حیدرآباد کی قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

ہفتہ 30 دسمبر 2023 20:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2023ء) حیدرآباد کی قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارمز متعلقہ ریٹرننگ افسران کی طرف سے درست قرار دے دیئے گئے، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ این اے 219، سردار زبیر خادم سولنگی این اے 218، حافظ طاہر مجید این اے 220 سے، قاری محبوب مہیسر پی ایس 60 سے، فتح محمد شورو ایڈوکیٹ پی ایس 61،ڈاکٹر سیف الرحمن پی ایس 62 سے ، آفاق نصر پی ایس 63، ظہیر الدین شیخ پی ایس 64 سے جبکہ عرفان قائم خانی پی ایس 65 سے امیدوار ہیں، جماعت اسلامی کے کورنگ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

درایں اثناء امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے مذکورہ حتمی امیدواروں، مرکزی الیکشن سیل کے ذمہ داروں بالخصوص قانونی کمیٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے اہلِ حیدرآباد سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور "ترازو" پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے دیانت دار، باصلاحیت اور خدمت گارامیدواروں کو کامیاب بنائیں۔