؁ تحصیل جڑانوالہ کے حلقہ این اے 96 اور پی پی 101 میں پی ٹی آئی امیدوار رائے حیدر کھرل سمیت 4امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد

ٖقومی و صوبائی سیٹ کیلئے نواب شیروسیر،طلال چوہدری ، ظہیرالدین،اکرم چوہدری،ملک یاسر رضا اعوان سمیت 56 امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور،ریٹرننگ آفیسر این اے 96 عبدالحنان خان،پی پی 101 سید یاسر علی شاہ نے فارم 32 جاری کر دئیے

اتوار 31 دسمبر 2023 18:05

- فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2023ء) فیصل آباد تحصیل جڑانوالہ کیحلقہ این اے 96 اور پی پی 101 میں پی ٹی آئی امیدوار رائے حیدر کھرل سمیت 4امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد،قومی و صوبائی سیٹ کیلئے نواب شیروسیر،طلال چوہدری ، ظہیرالدین،اکرم چوہدری،ملک یاسر رضا اعوان سمیت 56 امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور،ریٹرننگ آفیسر این اے 96 عبدالحنان خان،پی پی 101 سید یاسر علی شاہ نے فارم 32 جاری کر دئیے،تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 96 عبدالحنان خان نے فارم 32 جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 29 میں سے 27 امیدواران جن میں نواب شیروسیر،طلال چوہدری ، ظہیرالدین،طلال چوہدری کے چچا اکرم چوہدری،والد اشرف چوہدری،پی ٹی آئی کے امیدوار ملک یاسر رضا اعوان،ازاد امیدوار مرزا ارشد بیگ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار کاشف الطاف سمیت 27 امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں جبکہ حلقہ این اے 96 سے پی ٹی آئی کے امیدوار رائے حیدر کھرل اور آزاد امیدوار محمد حسن کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں، ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ شیخ وقاص نے ریٹرننگ آفیسر عبدالحنان خان کو دائر کی گئی درخواست میں پی ٹی آئی کے امیدوار رائے حیدر کھرل پر اثاثے چھپانے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے اعتراضات لگائے ہیں جبکہ حلقہ پی پی 101 میں ریٹرننگ آفیسر سید یاسر علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ فارم 32 کے مطابق 41 میں سے 39 امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں جبکہ 2 امیدواروں رانا احسن اور عبدالحفیظ کے کاغذات مسترد ہو چکے ہیں۔