5 قومی اور12صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں سے474 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور اور105 کے کاغذاتِ نامزدگی مستردہوگئے ہیں،فیاض احمدموہل

اتوار 31 دسمبر 2023 18:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2023ء) گوجرانوالہ میں عام انتخابات2024 کیلئے کاغذات نامزدگی،5 قومی اور12صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں سے474 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور اور105 کے کاغذاتِ نامزدگی مستردہوگئے ہیں،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض احمدموہل کے مطابق قومی اسمبلی کے5حلقوں میں سے158 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جس میں سے ریٹرنگ افسران نے122 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوراور36 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

صوبائی اسمبلیوں کے12حلقوں میں421 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جن میں سے352 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوراور69 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے گئے، جبکہ گوجرانوالہ کے حلقہ این اے77 سے25 منظور اور4 مسترد،این اے 78 سے 32 منظور اور 7 مسترد، این اے 79 سے 23 منظور اور 09 مسترد، این اے 80 سے 25 منظور اور 14 مسترد، این اے 81 سے 17 منظور2 مسترد ہوئے۔

(جاری ہے)

پی پی 59 سے 27 منظور اور 4 مسترد وصول، پی پی 60 سے 41 منظور اور 7 مسترد، پی پی 61 سے 27 منظور اور 1 مسترد،پی پی 62 سے 46 منظور اور 4 مسترد، پی پی63 سے 34 منظور اور 3 مسترد،پی پی 64 سے 20 منظور اور 13 مسترد، پی پی سے 27 منظور اور 10 مسترد، پی پی 66 سے 23 منظور اور 13 مسترد ہوئے،پی پی 67 سے 24 منظور 5 مسترد،پی پی 68 سے 24 منظور اور 5 مسترد، پی پی 69 سے 17 منظور اور 2 مسترد، پی پی سے 42 منظور اور 4 مسترد کیے گئے، ایسے امیدواران جن کے کاغذات نامزدگی مستردہوئے ہیں وہ الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔\378