’’وکھری‘‘مظلوم عورتوں کی آواز ثابت ہوگی،اداکارہ فریال محمود

’’ وکھری‘‘کے مرکزی کردار کے لیے تین ماہ تک قندیل بلوچ کے انٹرویوز دیکھتی رہی

پیر 1 جنوری 2024 12:57

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2024ء) ’’وکھری‘‘مظلوم عورتوں کی آواز ثابت ہوگی۔معاشرے نے قندیل کے ساتھ ناانصافی کی۔ان خیالات کا اظہار ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ فریال محمودنے اپنے ایک انٹرویو میں کہا۔ان کا کہنا تھاکہ’’ وکھری‘‘کے مرکزی کردار کے لیے تین ماہ تک قندیل بلوچ کے انٹرویوز دیکھتی رہی۔

معاشرے نے ان کے ساتھ ناانصافی کی۔لیکن میں نے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے پوری کوشش کی۔5 جنوری کو ’’وکھری‘‘ ریلیز ہوکر خواتین کی آواز بن کر سامنے آئے گی۔فریال محمودکاکہناتھاکہ پاکستان کی آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ خواتین کا ہے۔وہ ہی فلم ’’وکھری‘‘ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔مجھے بچپن سے اداکاری کا جنون رہا ہے۔

(جاری ہے)

آئینے کے سامنے کھڑی ہو کر فنکاروں کی نقل اتارتی تھی۔خوبصورت اداکارہ فریال محمود نے بتایا کہ میری والدہ اداکارہ فریال گوہر کو پسند کرتی تھیں، اسی لیے میرا نام فریال رکھا۔مجھے رقص میں مہارت حاصل ہے۔لیکن فلموں کی آئٹم گرل نہیں کہلاتا چاہتی ہوں۔خوش بخت ہوں کہ ایک ماہ کے عرصے میں میری تین فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔نئے سال پر فلمیں سنیما گھروں کی ریلیز ہورہی ہے۔فریال محمودکامذیدکہناتھا کہ ’’وکھری‘ کی ڈائریکٹر ارم پروین بلال نے آڈیشن کے بعد مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا۔فلم وکھری مکمل انٹرٹیمنٹ پیسا وصول فلم ہے۔