کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف الیکشن ٹرنیونل میں اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری

پی ٹی آئی کے 8امیدواروں نے اب تک کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کردی

پیر 1 جنوری 2024 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2024ء) کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف الیکشن ٹرنیونل میں اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،پی ٹی آئی کے 8امیدواروں نے اب تک کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

این اے 21 مردان سے پی ٹی آئی کے امیدوار مجاہد خان نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے امیدوار ظاہر شاہ طورو پی کے 57، عبدالسلام آفریدی پی کے 58 نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی۔پی ٹی آئی امیدوار افتخار مشوانی پی کے 60،امیر فرزند خان پی کے 56 نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی،پی ٹی آئی کے این اے 35 کوہاٹ آفتاب عالم نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی،این اے 31 ہنگو سے پی ٹی آئی کے امیدوار یوسف خان نے بھی کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی،ہنگو سے پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ابو تراب نے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی،پی ٹی آئی امیدواروں کی جانب سید سکندر حیات شاہ اور شاہ فیصل اتماخیل ایڈوکیٹ نے اپیل دائر کردی ہے۔