سکھر ہائی کورٹ میں قائم ٹربیونل میں تین امیدواروں نے اپیلیں دائر کر دیں

منگل 2 جنوری 2024 17:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2024ء) سندھ ہائی کورٹ میں قائم اپیلٹ ٹربیونل کے سامنے اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر کے اپیلٹ ٹربیونل کے سامنے تین امیدوار فارم کی بحالی کے لیے پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپیلٹ ٹربیونل میں جسٹس ارشاد علی شاہ اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں ۔ درخواستیں جمع کروانے والوں میں حلقہ این اے 209 سانگھڑ کےجے ڈی اے امیدوار سردار محمد خان جونیجو ،صوبائی حلقہ پی ایس 24 سکھر سٹی سے پی ٹی آئی کی امیدوار صفیہ بلوچ اور نوشہرو فيروز سے این اے 205 اور پی ایس 33 پر آزاد امیدوار سردار گل حسن مشہوری شامل ہیں ۔