واحد دین اسلام ہی ایسا نظامِ زندگی ہے جس نے خواتین کو بہت عزت و احترام سے نوازا،رئیس غلام حسن

منگل 2 جنوری 2024 20:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2024ء) تحریک لبیک پاکستان سکھر کے رہنما و امیدوار پی ایس 25 رئیس غلام حسن چاچڑ نے کہاہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان ایک پاکستانی سیاسی جماعت ہے۔ٹی ایل پی کا منشور عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے غریب دیہاڑی دار مزدور کو بھوکا مرنے نہیں دیا جائے گا۔اسلام ایک دین ہے یعنی مکمل ضابطہ حیات ہے اور واحد دین اسلام ہی ایسا نظامِ زندگی ہے جس نے خواتین کو بہت عزت و احترام سے نوازا ہے۔

ان خیالات اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میںکیا۔انہوں نے کہاکہ حضور تاجدار ختم نبوت پر پہرہ دینا ٹی ایل پی کا منشورہے۔ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی نے جس مشن کا بیڑہ اٹھایا اس کا نصب العین صرف ناموس رسالت کا دفاع ہے۔ حضور خاتم النبین کی ناموس کا دفاع ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے اور انشااللہ ہمیشہ رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپ کی آمد سے پہلے عورت معاشرے کا ایک انتہائی پسماندہ اور محکوم طبقہ سمجھی جاتی تھی آسے معاشرے میں کوئی عزت اور مقام حاصل نہیں تھالیکن اسلام نے اپنی آمد کے ساتھ عورت کو معاشرے میں نہ صرف جینے کا حق دیا، بلکہ ا سے اس کا جائز مقام دلوایا اور مردوں پر عورتوں کے متعدد حقوق عائد کیے۔

عورت ماں، بیٹی، بہن، بیوی ہر روپ میں قابل عزت وقابل احترام ہے۔ دین اسلام میں خواتین کو مکمل حقوق دیئے گئے ہیں خواتین کو جو حقوق دین اسلام میں دیئے گئے مغرب میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔نبی کریم نے خواتین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی تلقین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی پاک کی لاڈلی بیٹی خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حیات پاک خواتین کے لئے بہترین نمونہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ خواتین ہمارے معاشرے کا لازمی حصہ ہیں۔ ایک پاکیزہ اور مضبوط معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارا معاشرے کی اصل معمار ہماری یہی خواتین ہیں، جن کی گود سے ہماری نئی نسل تربیت لیتی ہے ان کی تربیت سے ہی ہمارے جوانوں میں دینِ اسلام اور ناموسِ رسالت کے لیئے مر مٹنے کی امنگ اور رضائے ربانی کے حصول کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اسلامی اقدار کی حقانیت کے یقین کو ختم کرنے کے لئے دورِ حاضرہ میں مغرب اور مغرب زدہ باطل قوتوں کے مسلسل فریب اور پروپیگنڈے کے ذریعے مسلم خواتین کو اسلام کے عظیم اقدار سے دور کیا جا رہا ہی