
شیخ رشید، فردوس شمیم، اعجاز الحق کے کاغذاتِ نامزدگی منظور
جمعرات 4 جنوری 2024 16:24

(جاری ہے)
اعتراض کنندہ حسان صابر نے بتایا کہ پارٹی کا نشان نہ ہونے پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے گئے۔
جسٹس خادم حسین نے کہا کہ یہ تو پارٹی بعد میں فیصلہ کرے گی کہ کون امیدوار ہو گا، جانچ پڑتال کے مرحلے پر کاغذاتِ نامزدگی کیسے مسترد ہو گئے، قانون بتائیں کہ کس شق کے تحت کاغذاتِ نامزدگی کے وقت انتخابی نشان ہونا ضروری ہی کیا تحریکِ انصاف نے امیدوار سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہی اعتراض کنندہ حسان صابر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بیانِ حلفی میں پارٹی کا تعلق بتانا ضروری ہے جو فردوس شمیم نقوی نے نہیں کیا، جب بیانِ حلفی میں ہی غلط معلومات دی گئی ہیں تو کاغذات کیسے منظور ہوں گی الیکشن ٹریبونل نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتہ کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہی اعتراض کنندہ حسان صابر نے جواب دیا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر انتخابی نشان نہیں مل سکتا اس لیے اپیل مسترد کی جائے۔واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی کے این اے 236 سے ا?ر او نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے۔الیکشن ٹریبونل نے اعجاز الحق کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کر دیا۔اعجاز الحق نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔راولپنڈی ہی کے الیکشن ٹریبونل نے شیخ رشید کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے۔کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف شیخ رشید نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔فواد چوہدری کے جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔الیکشن ٹریبونل نے (آج) جمعہ کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے۔فواد چوہدری کے وکیل نے ٹریبونل کو بتایا کہ فواد چوہدری کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے بوگس اعتراضات عائد کیے جا رہے ہیں۔سندھ میں جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے آزاد امیدوار کی اپیل مسترد کر دی۔پی ایس 86 سے آزاد امیدوار مظہر جونیجو نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔اپیل کی گئی تھی کہ ریٹرننگ افسر نے تجویز کنندہ کا تعلق حلقے سے نہ ہونے پر مظہر جونیجو کے کاغذات مسترد کییہیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ امیدوار کے پاس 5 فارم جمع کرانے کے مواقع تھے جو استعمال نہیں کیے۔لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں قائم اپیلیٹ ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے این اے 175 سے ذوالفقار دستی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے دیا۔فیصلہ اپیلیٹ ٹربیونل کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سنایا۔مزید قومی خبریں
-
کوئی بلوچ کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کررہے ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.