ذوالفقارعلی بھٹو قوم کا قیمتی سرمایہ تھے ان جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، چوہدری کامران یوسف گھمن

جمعہ 5 جنوری 2024 19:08

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2024ء) پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 156 چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو قوم کا قیمتی سرمایہ تھے ان جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں وہ مجاہد ختم نبوت اور دنیائے اسلام کے لیڈر تھے جنہوں لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کرکے امت مسلمہ کے تمام لیڈروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ان خیالات کا اظہار انہوں سابق وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے آفس الیاس گارڈن میں پیپلز پارٹی تحصیل وسٹی تنظیم کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا جس کے مہمانِ خصوصی امیدوار صوبائی اسمبلی ماسٹر اے ڈی اور سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسیئر تھے تقریب سے مہمانان خصوصی امیدوار صوبائی اسمبلی ماسٹر اے ڈی۔

(جاری ہے)

حاجی عنایت اللہ وسیئر سٹی صدر۔ غلام مرتضی چوہان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع۔چوہدری غلام حیدرنائب صدر۔چوہدری نعمان رشید آرائیں سینئر نائب صدر تحصیل۔کاشف رسول بھٹی سینئر نائب صدر ضلع۔چوہدری راشد علی جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویڑن۔ڈاکٹر صفدر آکاش ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری عبدالستار آرائیں۔ شیخ اکرم ٹکا۔ مرزا محبوب ربانی سیکرٹری انفارمیشن۔صدرپیپلزپارٹی شعبہ خواتین ونگ فاطمہ چوہدری۔اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وزن کے مطابق انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائے گی تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔