فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا اخلاقی،اسلامی و بین الاقومی فرض ،قائداعظم نے بھی کہا تھا جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوگا ہماری ذمہ داری ادھوری ہے،سینیٹراسحاق ڈار

جمعہ 5 جنوری 2024 23:01

فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا اخلاقی،اسلامی و بین الاقومی فرض ،قائداعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2024ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا اخلاقی،اسلامی و بین الاقومی فرض ہیقائداعظم نے بھی کہا تھا جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوگا ہماری ذمہ داری ادھوری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ فلسطین کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا اخلاقی،اسلامی و بین الاقومی فرض ہیہمیں تمام وسائل بروئے کار لا کرفلسطین کی مدد کرنا چاہیے قائداعظم نے بھی کہا تھا جب تک فلسطین آزاد القدس دارالحکومت نہیں ہوگا ہماری ذمہ داری ادھوری ہے ا لیکشن آنے والے ہیں جس کو بھی عوام لائے گی وہ بھی اس پر کھل کربات کر یگا، فلسطین کے معاملے پر ہم بحثیت قوم متحد اور ایک ہیں جو ہم سے جدا ہوجائے ان کے بارے میں برے ریمارکس نہیں دینے چاہیے انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز نے ملک کی بہترین خدمت کی فاٹا کے معاملے پر وہ اکیلے نہیں ایک گروپ تھا جس نے کام کیا اب اگر کچھ چیزیں باقی ہیں تو ان پر بات کی جاسکتی ہے آپ سے گزارش ہے الفاظ حذف کیے جائیں چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر دوست محمد کے سرتاج عزیز سے متعلق الفاظ حذف کرادیئے بجٹ جو ہم نے پیش کیا اس میں ایک ہزار ایک سو پچاس ارب ترقیاتی بجٹ رکھا تھا ترقیاتی بجٹ پر اگر حق تلفی ہوئی ہے اس پر ایکشن ہونا چاہییترقیاتی منصوبوں سے بیروزگار کم،جی ڈی پی بڑھے گی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ حماس کے ترجمان کو ایوان بالا میں ویلکم کرتے ہیں ہماری فلسطین کے ساتھ قدیم تاریخ رہی ہے میں طوفان الاقصی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اسرائیل علاقے میں اثر و رسوخ اور قبضہ چاہتا ہے سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ کے خلاف اسرائیل نے اپنا منصوبہ لانچ کیا جو زمین بوس ہوگیا پاکستان مکمل طور پر فلسطین کی حمایت کرتا ہے ا مریکہ نے جب عراق پر حملہ کیا تو انکا منصوبہ تھا وہ پاکستان اور سعودی عرب پر نظر رکھ سکے گا لیکن امریکہ ناکام ہوا سب کے سامنے ہمیں فلسطین کو بتانا چاہتا ہوں،حکومت ،عوام اور پاک فوج فلسطین کی آزادی تک ساتھ ہیں۔

۔