پی ٹی آئی ، (ن) لیگ جھنگ کے رہنمائوں کی آصف زرداری سے ملاقات

بلاول ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں رہنمائوںنے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

اتوار 7 جنوری 2024 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس میں ملاقات کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) جھنگ کے رہنمائوںنے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 109 سے حیدر بخاری اپنے والد شہریار بخاری، نواب طاہر سیال اور ناصر عباس سیال پی ٹی آئی چھوڑ کر جبکہ فہیم احمد خان مسلم لیگ (ن)کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔اس موقع پر پی پی پی ضلع جھنگ کے جنرل سیکریٹری نواز خان اور عبدالقادر شاہین موجود تھے۔