دھند کے باعث ملک بھرمیں 20 سے زائد پروازیں منسوخ

پی آئی اے کی 10 غیرملکی پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پراتارا گیا

منگل 9 جنوری 2024 17:17

دھند کے باعث ملک بھرمیں 20 سے زائد پروازیں منسوخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2024ء) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے باعث 21 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی ای)کی 10غیرملکی پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر اتارا گیا ہے۔کویت سٹی تا سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتارا گیا، دبئی تا اسلام آباد پی کے 234، پی کے 112 کو لاہور اتارا گیا۔

مدینہ تا ملتان پی کے 716، سعودیہ القسیم تا ملتان پی کے 170 بھی لاہور اتاری گئیں۔دمام تا سیالکوٹ پرواز پی کے 244 لاہور اتاری گئی، جدہ تا سیالکوٹ پی کے 746، شارجہ تا سیالکوٹ پی کے 210 بھی لاہور اتاری گئی۔دبئی تا پشاور پرواز پی کے 284 اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتاری گئی، دبئی تا لاہور پرواز پی کے 236 بھی اسلام آباد منتقل کی گئی۔

(جاری ہے)

ابوظہبی تا اسلام آباد کی پرواز پی کے 161 منسوخ کردی گئی، اسلام آباد تا کراچی ای آر 500 اور ای آر 505 بھی منسوخ کردی گئی۔

اسلام آباد تا کوئٹہ ای آر 540 اور 541 دبئی ای ار 701 بھی منسوخ کردی گئیں۔دوحہ پی کے 287، کوئٹہ پی کے 325 اور 326 منسوخ کی گئیں۔سکھر پی کے 530 اور پی کے 531 منسوخ کردی گئیں جبکہ پی کے 331، شارجہ۔ملتان پی کے 812 بھی منسوخ کردی گئیں۔جدہ۔ملتان پی کے 940 بھی منسوخ کردی گئی، ابوظبی۔پشاور پی کے 118 منسوخ کی گئی۔سلام ایئر کی مسقط۔پشاور کی اپ اینڈ ڈان کی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں، چین کے شہر نینگ سے کراچی کی پرواز وائی جی 9143 منسوخ کی گئی۔کراچی پشاور 9P865 اور 9P866 بھی منسوخ کردی گئیں۔