پی پی پی ،ن لیگ اور پی ٹی آئی صرف اقتدار کی جنگ لڑ رہی ھیں، یہ ایک ہی سکے کے رخ ہیں،جماعت اسلامی امیدوار بابر رشید

منگل 9 جنوری 2024 21:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2024ء) جماعت اسلامی اوکاڑہ کے این اے 136 کے امیدوار بابر رشیدنے کہا ھے کہ پی پی پی ،ن لیگ اور پی ٹی آئی سیاست میں صرف اقتدار کی جنگ لڑ رہی ھیں اور ایک دوسرے پر الزام لگا عوام کو بیوقف بنا رہی ہیں یہ ایک ہی سکے کے رخ ہیں کوئی عوام کی مشکلات مسائل کے تدارک پر بات نہیں کرتا صرف اقتدار کے جوڑ توڑ میں میٹنگیں کر رہے ہیں عوام مہنگائی۔

بیروزگاری جیسے بنیادی مسائل سے شدید مشکلات کا شکار ھے بجلی گیس کے ھوشرابہ بلوں نے عوام کو چاروں شانے چت کر رکھا ہے مہنگائی اور بیروز گاری۔انصاف اور قانون کے لئے لوگ مارے مارے پھر رہے ھیں پاکستان کی بڑی جماعتیں ھونے کا دعوی کرنے والوں کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی پلان نہیں جوجھوٹے وعدے اور سبز باغ دکھا کر عوام کو ایک بار پھر بیوقوف بنانے کے لئے سرگرم ھو چکے ھیں پاکستان کے موجودہ حالات ان ہی کے پیدا کردہ ہیں عوام کو ائندہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کرنا ھے ورنہ یہ سیاسی شعبدہ با غریبوں کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیں گیجماعت اسلامی ملک وقوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی اقتدار میں اکر اسلامی نظریے پر ملک چلائے گی امیر اور غریب کا فرق ختم کرنے کی جدوجہد کرے گی انصاف اور قانون کی بالا دستی قائم کرے گی۔مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے ٹھوس اور مثبت اقدام اٹھائے گی۔عوام ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلا می کو کامیاب کرائیں #