Live Updates

پی ٹی آئی قیادت 4 کروڑ میں امیدوار کو ٹکٹ فروخت کررہی ہے، کارکنان کا الزام

پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما سعود شاہ روغانی نے ساتھیوں کے ہمراہ مرکزی سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کیا اور پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 10 جنوری 2024 00:05

پی ٹی آئی قیادت 4 کروڑ میں امیدوار کو ٹکٹ فروخت کررہی ہے، کارکنان کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 جنوری2024ء) پی ٹی آئی کے کارکنان نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت 4 کروڑ میں امیدوار کو ٹکٹ فروخت کررہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما سعود شاہ روغانی نے ساتھیوں کے ہمراہ مرکزی سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کیا اور پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج جو کارکنان کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں اُس کے خلاف احتجاج کرنے کیلیے یہاں موجود ہیں، پی ٹی آئی کے اندر اب اسٹیبشلمنٹ کو سپورٹ کرنے والوں کا حملہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کارکن مسعود خان نے کہا کہ پنجاب میں علیم خان اور جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی رہنما موقع دے رہے ہیں جبکہ ورکرز کسی کو موقع نہیں دیں گے کہ وہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم نے لوگوں کے انٹرویو کئے ان کو ٹکٹ جاری کیے جائیں، ہم نے قیادت کو ایک فہرست دی جس میں امیدواروں کے نام ہیں۔ اس احتجاجی مظاہرے میں تحریک انصاف کے رہنما نوید انجم نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور این اے 31 سے شیر افضل مروت کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کارکن سعود شاہ نے مزید کہا کہ پارٹی ٹکٹ چار کروڑ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے اور اسٹیبشلمنٹ کے قریبی لوگوں کو بھی ٹکٹ دیے جارہے ہیں۔ مسعود خان نے کہا کہ آج سے ہم عمران خان بچائومہم شروع کرنے اور اپنے امیدواروں کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات