خون جما دینے والی سردی، کوئٹہ کی مشہور ہنہ جھیل جم گئی

حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد بلوچستان کے دارالحکومت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جنوری 2024 00:45

خون جما دینے والی سردی، کوئٹہ کی مشہور ہنہ جھیل جم گئی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2024ء) خون جما دینے والی سردی، کوئٹہ کی مشہور ہنہ جھیل جم گئی، حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد بلوچستان کے دارالحکومت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر علاقے خون جما دینے والی سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

خاص کر کوئٹہ میں خون جما دینے والی سردی پڑ رہی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر چکا، جس باعث شہر کی مشہور تفریحی مقام ہنہ جھیل بھی جم گئی۔ جھیل کا پانی جم جانے اور خون جما دینے والی سردی پڑنے کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد ہنہ جھیل کا رخ کرنے لگی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند ،سمو گ کی لپیٹ میں رہے تاہم جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں رحیم یار خان اورڈیرہ غازی خان میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ منگل کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ ، سکردو منفی 08،گوپس، کالام منفی 06، گلگت منفی 05،استور منفی 04، دیر اور ژوب میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ محکمہ موسمیات نےشہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔