Live Updates

میاں نواز شریف وزیراعظم منتخب ہو کر ملک کو ترقی یافتہ بنائیں گے،بیگم عشرت اشرف

بدھ 10 جنوری 2024 17:41

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما سابق مشیر وزیر اعظم بیگم عشرت اشرف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد آئین کی من پسند تشریح کے ذریعے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی گھناؤنی سازش مکمل طور پر دم توڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

میں دل کی گہرائیوں سے اپنے قائد محترم میاں نواز شریف سابق وزیراعظم ،میاں شہباز شریف سابق وزیراعظم اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا انتخابات میں حصہ لینا وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا اور ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے پختہ عزم کی راہ میں اب کوئی قانونی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔ انشاء اللہ ہم سب مل کر بھرپور انداز میں نواز شریف کی انتخابی مہم چلائیں گے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میاں محمد نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان بنائیں گے اور ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر سے شروع ہو گا۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات