پی ٹی آئی پی نے سوات کی 2 قومی اور 7 صوبائی نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیئے

جمعہ 12 جنوری 2024 23:04

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے سوات کی 2قومی اور 7 صوبائی نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیئے۔محمودخان حلقہ این اے 4اور پی 10پر الیکشن لڑیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی جانب سے حلقہ پی کے 9 پر سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان کو ٹکٹ جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

پی کے 5 اور پی کے 7 سے سید حبیب علی شاہ ،پی کے 8 پر عبدالغفور پی ٹی آئی پی کے امیدوار نامزد کردئے گئے۔

اسی طرح پی کے 6پر افتخار احمد، پی کے 4 پر محبوب الرحمان کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے ،این اے 3 پر عثمان غنی کو پی ٹی آئی پی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 اور پی کے 3 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے امیدواروں کو سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے پارٹی ٹکٹ دئے۔