ں*پشاور، تحریک انصاف نے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

جمعہ 12 جنوری 2024 20:15

ؒ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2024ء) پشاور تحریک انصاف نے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے جس کے مطابق پی کے 72 سے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان،پی کے 73 سے علی زمان، پی کے 74سے ارباب جانداد خان، پی کے 75سے ملک شہاب ، پی کے 76سے سمیع اللہ ، پی کے 77 شیر علی ،سابق ضلع ناظم عاصم کو پی کے 78 ، پی کے 79 سے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا ، پی کے 80 سے حامد الحق ،پی کے 81سے نورین عارف ،پی کے 82سے سابق وزیر بلدیات کامران بنگش ،پی کے 83 سے مینا خان،پی کے 84 سے فضل الہی ،قومی اسمبلی کے حلقہ 28 سے ساجد نواز، شاندانہ گلراز پی ٹی آئی سے این اے 30 ، ارباب عامر ایوب این اے 29 ،قومی اسمبلی کی نشست 31ارباب شیر علی اور حلقہ این اے 32 سے آصف خان کو ٹکٹ جاریکردیا۔