استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ سے امیدواروں کا اعلان کردیا

اتوار 14 جنوری 2024 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2024ء) استحکام پاکستان پارٹی نے عام انتخابات کیلئے سندھ سے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی، محمود مولوی این اے 238 کراچی سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔آئی پی پی نے سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ ترجمان کے مطابق صوبائی صدر محمود مولوی این اے 238 پر امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ جنرل سیکریٹری علی جونیجو پی ایس 102، رضوان خان پی ایس 103، شیخ محمد فیروز پی ایس 116 سے آئی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔آئی پی پی کے مطابق سید علی نقوی پی ایس 98، راحیل لاکھانی پی ایس 101، عبدالستار پی ایس 104 کراچی پر نمائندگی کریں گے جبکہ شازیہ میمن پی ایس 60 حیدرآباد، مزمل احمد پی ایس 65 حیدرآباد سے الیکشن لڑیں گے۔ترجمان آئی پی پی نے بتایا کہ میر فیاض احمد این اے 191 کندھ کوٹ اور کریم بخش پی ایس 82 دادو سے امیدوار ہوں گے۔