ایک ہی دن میں 2 سینئر رہنماوں نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا

سمیرا ملک کے بعد نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرور بھی مستعفی ہوگئے

پیر 15 جنوری 2024 21:10

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2024ء) ایک ہی دن میں 2 سینئر رہنماوں نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا، سمیرا ملک کے بعد نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرور بھی مستعفی ہوگئے۔ مری میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات سامنے آنے لگے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی کے بعد نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرور بھی مستعفی ہوگئے، راجہ عتیق سرور نے کہا کہ پارٹی نے خود دعوت دی کہ شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب کے ساتھ جاؤں۔ راجہ عتیق سرور نے کہا کہ پی پی 6 کا ٹکٹ پی پی 7 کو دینا مری اور کوٹلی ستیاں کے عوام کی توہین ہے۔