اے این پی کی عام انتخابات 2024ء کے لئے الیکشن مہم کا سلسلہ جاری

منگل 16 جنوری 2024 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے عام انتخابات 2024ء کے لئے الیکشن مہم کا سلسلہ بھر پورطریقے سے جاری ہے، امیدواروں نے مختلف حلقوں کے مشران اور نوجوانوں سےملاقاتیں کیں ، عوامی رابطہ مہم اور اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ منگل کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عام انتخابات کی تیاری کے حوالے سے پی کے 100 کے نامزد امیدوار اصغرنواز خان ایڈووکیٹ نے منڈاں کے مختلف علاقوں میں مشران اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پردولت دین خان، ملک ناصر خان ایڈووکیٹ، محاصر منڈان اور دیگر ذمہ داران بھی ہمراہ تھے۔ویلج کونسل محمد ناڑئی (این اے 25 چارسدہ) واپڈا کورونہ میں بصیر خان کی رہائشگاہ پر انتخابی مہم کے سلسلے میں خواتین کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی سیکرٹری یوتھ افیئرز ثناء گلزار ایڈوکیٹ نے شرکت کی اور عوامی نیشنل پارٹی کے منشور "روشنی" میں خواتین کیلئے اقدامات سمیت دیگر نکات پر تفصیلی گفتگو کی۔

‏عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و نامزد امیدوار این اے 22، پی کے 58 مردان کی پلو گل آباد میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے بانی طارق خان کی رہائشگاہ پر گئے اور اے این پی میں باقاعدہ شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا ۔ عوامی نیشنل پارٹی پشاور کی جانب سے شعبہ بازار میں عوامی رابطہ مہم میں صوبائی ترجمان و نامزد امیدوار پی کے 83 ثمرہارون بلور، نامزد امیدوار پی کے 82 ڈاکٹر نویداللہ خان، جنرل سیکرٹری میٹروپولیٹن ارباب راشد اور دانیال بلور موجود تھے۔

‏شانگلہ میں تحصیل چکیسر (کانڈئی) میں امان اللہ خان اور جہان عالم خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوئے ، صوبائی جائنٹ سیکرٹری و امیدوار پی کے 29 فیصل زیب خان، صدر تحصیل مارتونگ وزیر عالم خان، ڈاکٹر لیاقت خان اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔مردان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں باڑی چم 1 اور باڑی چم 2 کی خواتین کی کارنر میٹنگ ہوئی جس میں سابق ایم پی اے شاہدہ وحید خان ہوتی، نصرت بی بی، افشین بی بی اور شبینہ بی بی نے شرکت کی۔

‏بنوں میں عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی صدر محمد نثارخان ایڈووکیٹ، نامزد امیدوار پی کے 100 بنوں اصغر نواز خان ایڈووکیٹ، خالد ساگر، پیر حسیب شاہ، زبیر باچا اور دیگر نے مختلف مقامات انتخابی مہم کے حوالے سےلوگوں سے ملاقاتیں کیں۔