پیپلز پارٹی خواتین ونگ نے ظاہر علی شاہ اور عابد یوسفزئی کیلئے مہم شروع کردی

منگل 16 جنوری 2024 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2024ء) پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا خواتین ونگ کی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 83 سید ظاہر علی شاہ قومی اسمبلی حلقہ این اے 32 عابد اللہ خان یوسفزئی کے انتخابی مہم اورجنرل وررکراجلاس میں شرکت کی جس میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں موجود تھے جبکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی خواتین ونگ عہدیداراور ورکرز نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انتخابی مہم کے تحت پیپلزپارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانے اورانتخابی تیاریوں پرمشاورت کی گئی اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے خطاب میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو مہنگائی سے نکالنے کیلئے 10 نکاتی معاشی ایجنڈا دیا ہے، پیپلزپارٹی کارکنان، ورکرز کوبلاول بھٹو زرداری کاپارٹی منشور گھر گھر ووٹرز تک پہنچانا ہے، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ 8 فروری کوپیپلزپارٹی کی فتح کیلئے پیپلزپارٹی کارکنان کی جدوجہد سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔