صوابی ،پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار پانچ خواتین قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی

منگل 16 جنوری 2024 22:59

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2024ء) ضلع صوابی کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار پانچ خواتین قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی 1 سے سابق صوبائی وزیر و سینیٹر ستارہ آیاز جو اے پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم پی اے اور سینیئر منتخب ہو چکی تھی اب اس حلقے سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہی ہیں اور اسی حلقے سے ان کی رشتے دار سابق ایم پی اے معراجِ ہمایون جو قومی وطن پارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئی تھی بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کی الیکشن لڑ رہی ہیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 49 صوابی 1 سے پی پی پی کی جانب سے عزالہ عطا ء، پی کے 52 صوابی 4 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے یاسمین اور پی کے 53 صوابی 5 سے نظمیہ تحریک لبیک پاکستان کی ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات لڑرہی ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع صوابی سات میں سے صرف پانچ صوبائی حلقوں پر الیکشن لڑ رہی ہے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے اپنے امیدوار این اے 19 سے شیراز خان اور این اے 20 سے افسر علی خان کو جے یو آئی ( نظریاتی) اور پی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر دستبردار کردئیے ہیں جے یو آئی پاکستان ۔

(جاری ہے)

اے این پی ۔ پی ٹی آئی۔ جماعت اسلامی اور پی پی پی نے تمام نشستوں پر اپنے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں یہاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی 1 قابل ذکر امیدواروں میں قومی اسمبلی کے لئیے پی ٹی آئی کے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، جے یو آئی کے سابق صوبائی وزیر تعلیم مولانا فضل علی حقانی ، اے این پی سے شاہ نواز خانزادہ ۔جے یو آئی نظریاتی سے مولانا خلیل احمد مخلص، این اے 20 صوابی 2 سے تین بار مسلسل ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے والے عثمان خان ترکئی پی پی پی کے ٹکٹ پر ۔

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر صحت و تعلیم شہرام خان ترکئی ، اے این پی سے وارث خان ،صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے جے یو آئی کے سابق صوبائی وزیر الحاج غفور خان جدون، پی ٹی آئی کے سابق مشیر عبدالکریم خان اور عاقب اللہ،مسلم لیگ ن کے شیراز خان ، بابر سلیم ، پی ٹی آئی کے رنگیزاحمد شامل ہیں۔