پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ کاٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کا دورہ

منگل 16 جنوری 2024 23:05

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان امیدوار این اے 260 جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کا دورہ کیا اورمختلف شعبوں کا معائنہ کیا ہے، اس موقع پر پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران میر علی حیدر شاہوانی نے عبدالقادر بلوچ کو ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور عبدالقادر بلوچ کو میل و فیمیل ٹریڈ کا دورہ کرایا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے خاران کے لے ایک تحفہ ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سے نوجوانوں کا روشن مستقبل وابستہ ہے، نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے،اس موقع پر اسٹاف میں اکیڈمک ایڈوائزر تاج محمد بلوچ، انچارج ایس ایل ڈاکٹر عبدالوحید، سینئر ایڈمن سلطان غلزئی، ایس آر او ضیا شفیع بلوچ اور اسسٹنٹ ٹو پرنسپل میر ارباز عظیم نوشیروانی بھی موجود تھے، عبدالقادر بلوچ کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر محمد اکرم راسکوئی، میر شہریار افتخار نوشیروانی، ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری ڈومکی، حاجی لیاقت ملنگزئی، ملک نصیر ناروئی و دیگر انکے ہمراہ تھے۔

\378