اے این پی کی جانب سے عام انتخابات 2024ء کے لئے الیکشن مہم کا سلسلہ جاری

بدھ 17 جنوری 2024 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے عام انتخابات 2024ء کے لیے الیکشن مہم کا سلسلہ بھر پورطریقے سے جاری ہے۔ بدھ کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا و امیدوار این اے 25 (چارسدہ) ایمل ولی خان نے شاکر خان اتمانزئی (سابق تحصیل صدر پی ٹی آئی)سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صوبائی صدر ایمل ولی خان نے شاکر خان کو خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔ امیدوار پی کے 64 سلطان محمد خان، تحصیل صدر تیمور خٹک، سینئر نائب صدر گوہر ایوب خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر شاکر خان اتمانزئی اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے ۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و امیدوار این اے 25 ایمل ولی خان نے انہیں خوش آمدید کہا۔