عوام مانسہرہ سے لیگی امیدواروں کو کامیاب کرائیں ،ہزارہ میں ترقیاتی کامیوں کا جال بچھا دیں گے، سردار محمد یوسف

بدھ 17 جنوری 2024 23:04

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے رہنماء سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عوام مانسہرہ کی دو قومی اور پانچ صوبائی سیٹوں پر لیگی امیدواروں کو کامیاب کرائیں ،ہزارہ بھر میں ترقیاتی کامیوں کا جال بچھا دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 14سے نامزد لیگی امیدوار سردارمحمدیوسف نے کہا ہے کہ ہمارے گروپ نے مانسہرہ میں شرافت اورخدمت کی سیاست کو پروان چڑھایاہے آٹھ فروری کاسورج مانسہرہ سمیت ملک بھرسے ن لیگ کی کامیابی کی نویدلیکرطلوع ہوگا وہ گزشتہ روز مانسہرہ میں اپنے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرکیپٹن صفدر،سردار شاہجان یوسف،سردارظہوراحمد،جنیدقاسم عارف قلندر سخی محمد تنولی اور دیگرنے بھی خطاب کیا سردار محمدیوسف نے کہا کہ مانسہرہ کے عوام نے مجھے اور میرے بیٹے کوآج تک جتنی عزت دی ہے اس پر تمام عوام کامشکور ہوں اس کاجواب ہم خدمت سے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام مانسہرہ کی دو قومی اور پانچ صوبائی سیٹوں پر لیگی امیدواروں کو کامیاب کرائیں ،ہزارہ بھر میں ترقیاتی کامیوں کا جال بچھا دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے مانسہرہ سٹی کے گردونواح میں سوئی گیس فراہمی ،بجلی سے محروم علاقوں کوبجلی کی فراہمی یقینی بنائی ،ایبٹ آباد سیمانسہرہ سوئی گیس کی 16انچ لائن لائی گی اور پکھل تناول سمیت دیگرعلاقوں کوبھی گیس کی توسیع کے منصوبوں پرکام جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کااین اے 15سے الیکشن لڑنامانسہرہ کیلئے اعزاز ہے ،مانسہرہ کے عوام22جنوری محمدنواشریف کافقیدالمثال استقبال کریں گے۔