فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

الیکشن ٹربیونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے شوہر کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقرار رکھا تھا

جمعرات 18 جنوری 2024 16:40

فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں ذوالفقار مرزا اور اہلیہ فہیمیدہ مرزا کیکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دور ان سماعت اعتراض کنندہ کے وکیل، نجی بینک اور درخواست گزار کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

بعدا ازاں عدالت نے سماعت کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔اس سے قبل 15 جنوری کو عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے شوہر سابق وزیرداخلہ سندھ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے تھے۔13 جنوری کو ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا نے الیکشن ٹربیونل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کردیں تھی۔اس سے قبل 8 جنوری کو الیکشن ٹربیونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے شوہر کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔