بینظیر بھٹو نے عورتوں کی زندگی کو بہتر بنایا، آصفہ بھٹو زرداری

جمعرات 18 جنوری 2024 22:44

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2024ء) بینظیر بھٹو نے عورتوں کی زندگی کو بہتر بنایا لیکن ظالموں نے انہیں ہم سے جدا کردیا، 8 فروری کو پی پی کو جتواکر ہمارا ساتھ دیں اور تیر پر ٹھپہ لگاکر بلاول بھٹو زرداری کو موقع دیں تاکہ وہ اس ملک کا وزیراعظم بن کر آپ لوگوں کے حقوق کیلئے لڑ سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے 8 فروری کے عام انتخابات کے لئے ٹنڈوالہ یار کی این اے 217 پی ایس 58 اور پی ایس 59 کی نشستوں کی الیکشن مہم کے کے سلسلے میں شاہ پور رضوی پہنچ کر شاہ پور میں کارکنان و عوام سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر آصفہ بھٹو کے خطاب کیلئے پی ایس 58 کے امیدوار سابق صوبائی وزیر سید ضیاء عباس شاہ رضوی کی جانب سے شاہ پور رضوی میں20 فٹ سے زائد لمبا اسٹیج تیار کیا گیا تھا اور پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی تھیں آصفہ بھٹو کا دیدار کرنے اور ان کا خطاب سنے کے خواتین و مردوں بڑی تعداد پنڈال میں موجود تھی آصفہ بھٹو زرداری کے شاہ پور رضوی پہنچنے پر انکا والہانہ استقبال کیا گیا اور بھرپور طریقے سے ان پر گل پاشی کی گئی اس موقع پر انکے پنڈال میں پہنچنے پر پنڈال میں موجود خواتین و مرد نے کھڑے ہوکر انکا استقبال کیا اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کا سوچا ہے اور پی پی کے علاوہ دیگر جماعتوں کو صرف اقتدار کی لالچ ہے ،ہم نے ہمیشہ غریب مزدور کا ساتھ دیا ہے جب بینظیر بھٹو وزیر اعظم تھیں انکی میٹنگ میں پہلا ایجنڈا عوام کی زندگی آسان کرنا تھا انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری وعدہ کرتا ہے وہ جب بھی وزیر اعظم بنے گا اسکا پہلا ایجنڈہ عوام کی زندگی آسان بنانا ہوگا وہ آپ کے کام کریگا ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلا سیاستدان ہے جو غربت ، بیروزگاری، اور مہنگائی سے لڑ رہا ہے جب آپ اپنی طاقت صحیح استعمال کروگے تو پاکستان اور بھی طاقتور بن جائیگا ہم مل جل کر کام کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی اسلئے ملک کی ترقی کیلئے ہمارا ساتھ دو،انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا وظیفہ وصول کرنے والی ایک خاتون جو خود غیر تعلیم یافتہ تھی بی آئی ایس پی کے ذریعے اپنی بیٹی کو پڑھایا اور ڈاکٹر بنایا ،آج وہ مالی طور پر مستحکم ہے اور وہ دوسروں کی خدمت کر رہی ہیں بی آئی ایس پی کی وجہ سے بچیوں کا مستقبل روشن ہے 8 فروری کو پی پی کو جتواکر ہمارا ساتھ دیں اور 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگاکر بلاول بھٹو زرداری کو موقع دیں تاکہ وہ اس ملک کا وزیراعظم بن کر آپ لوگوں کے حقوق کیلئے لڑ سکیں۔