
8فروری کو جمعیت امیدوار ضلع لسبیلہ وحب میں کلین سویپ کریگی ،پاکستان کامستقبل جمعیت سے وابستہ ہے ،مولانامفتی محمد نعیم رونجھو
اتوار 21 جنوری 2024 17:30
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹراوتھل کیدیہی علاقے سکن میں جمعیت علما اسلام اوتھل کے زیر اہتمام الیکشن کمپین کے سلسلے میں منعقدہ عظیم تاریخی عوامی اجتماع و جلسہ عام سے حلقہ پی بی 22ضلع لسبیلہ مولانامفتی محمد نعیم رونجھو،جمعیت علما اسلام ضلع لسبیلہ و حب کے ضلعی سرپرست امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 257 لسبیلہ آواران میرعالم نوشیروانی ضلعی نائب امیر مولانا عمرعادل، مولانا عبد الولی خان گنگو ، مولامفتی محبوب علی آچرہ ، مولانا مفتی نوراحمد گنگو ،حافظ حسین احمد مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے میں ہزاروں افراد شریک تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے بنیاداوراساس اسکاجامع نظریہ ہوتاہے پھرجماعت کے ساتھ وابستگی قائم کرناتعلق بنانااسکے لئے معیاراس کاجامع نظریہ اورعقیدہ ہوتاہے پھرجماعت کاعقیدہ برحق ہے توپھراس جماعت سے وابستگی لازم اورواجب ہے اسی لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (علیکم باالجماعہ) شرعی حکم ہیاس جماعت سے وابستہ رہواگرجماعت کانظریہ اور عقیدہ باطل ہے توپھراس سیلاتعلق رہناواجب ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہم سیمطالبہ کرتیہیں جیسے پورے ملک کی سب بڑی پارلیمانی طاقت ہم ہوں ساری قوم نے ہمیں ووٹ دیا ہوکہ مہنگائی ختم کرو اسلامی قانون نافذ کرو، ووٹ ہمیں نہیں دیتے کام ہم سے مانگتے ہیں نظام کے تبدیلی کامطالبہ ہم سے کرتے ہیں جب کہ ووٹ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو دیتے ہیں ملک کی تقدیر کووٹ کے زریعے بدلنا ہوگاجمعیت علما اسلام کواس دفعہ مضبوط پارلیمانی طاقت بنانا ہوگا باطل اورسیکولر نظریات کے جماعتوں کو مسترد کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دھونس دھمکی لالچ اور ضمیر فروشی کی سیاست اب دم توڑچکی ہے عوام میں شعور اوربیداری آچکی ہی8فروری کوانشااللہ تعالی پورے ملک میں کتاب کاراج ہوگا اور بلوچستان کا وزیراعلی جمعیت علما اسلام کاجیالاہوگا۔
مزید قومی خبریں
-
جائیداد کا جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
-
کوئی بلوچ کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کررہے ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.