جوہی کی تعمیروترقی اور حلقے کی خوشحالی کے لیئے جدوجہد کررہا ہوں، یاسر خان ببر

بدقسمتی سے سندھ کی عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے،ماضی میں سندھ کے حکمرانوں نے عوام کے لیئے کچھ نہیں کیا، آزاد امیدوار پی ایس 83

اتوار 21 جنوری 2024 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2024ء) معروف سماجی وسیاسی رہنما وآزاد امیدوار برائے پی ایس 83جوہی سردار یاسر خان ببر نے کہا ہے کہ اپنے حلقے کے لوگوں کی مشکلات کے خاتمے کے لیئے میدان میں اترا ہوں میرا اور امیدوار این اے 228 رئیس گاجی خان لغاری کا مقصد جوہی کی ترقی اور خوشحالی ہے ہم آپ لوگوں کے بہتر مستقبل کے لیئے آپ کے پاس آئے ہیں ، الیکشن جیت کر جوہی کی عوام کی محرومیوںکو ختم کروں گا، ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میںکیا، یاسر خان ببر نے کہا کہ میری حلقے کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہترمستقبل اور علاقے کی خوشحالی کے لیئے میرا ساتھ دیں اور 8فروری کو میرے انتخابی نشان مور پر ٹھپہ لگا کر مجھے کامیاب بنائیں میں جوہی کے واسیوں کی تقدیر بدلنے کا مشن لیکر گھر سے نکلا ہوں ، پی ایس83سے واضح برتری حاصل کر کہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو حل کروںگا، گزشتہ کئی سالوں سے سندھ میں برسراقتدار رہنے والی جماعت نے سندھ کے لوگوں کو کچھ نہیںدیا کئی دہائیوں سے یہاں سے ایم پی اے اور ایم این اے بننے والے لوگ پلٹ کر حلقے کی عوام کو دیکھتے بھی نہیںہیں ، ایسے لوگوں سے اپنے ووٹ کی طاقت سے نجات حاصل کریں ، حلقے کے لوگوں کے مسائل کو ایوانوں میں لیکر جاوںگا اور ایوان میں جوہی کی عوام کی آواز بنوں گا، انہوںنے کہا کہ حلقے کی عوام ہی ہماری طاقت ہے ماضی کے حکمرانوں نے صرف اپنے پیٹ بھرے اور عیاشیاں کیں، سندھ میں آج بھی بنیادی سہولیات نہیں ہیں حلقے کے لوگوںسے ملاقاتیں کررہا ہوں اور جوہی میں رہنے والی تمام برداریوں کے معززین سے بھی ملاقاتیں کررہا ہوں جوہی کی عوام کی خدمت بنا کسی فرق کے کرنے کا حلف دیتاہوں میری خواہش ہے کہ حلقے کے بچوں کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات میسر ہوں ، خواتین کے مسائل حل ہوں گلیاں پختہ ہوں، پینے کے پانی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ سیوریج کا نظام بہتر ہو۔