ملیرکی عوام کی محبتوں کا مقروض ہوں، کارکن جشن کی تیاری کریں،نہال ہاشمی
پیپلز پارٹی نے گذشتہ پندرہ سالوں میں ملیر کو تباہی کے دہانے پہنچایا، ملیر میں ہزارون صنعتوں کے باوجود نوجوان روزگار سے محروم ہیں،قادربخش کلمتی ودیگرکا خطاب
اتوار 21 جنوری 2024 19:55
(جاری ہے)
مسلم لیگ کے نامزد امیدواروں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں جام گوٹھ سے میمن گوٹھ تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں کارکنان و اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر میمن گوٹھ میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی،قادر بخش کلمتی، حفیظ اللہ سرہندی، یعقوب خاصخیلی و دیگر نے کہاہم ملیر کی عوام کی دی ہوئی محبتوں کے مقروض ہیں۔ ملیر کی عوام تبدیلی کا خواہان ہے، گذشتہ پندرہ برس سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت رہی لیکن ملیر کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔ ملیر کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ملیر کی عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے، تعلیمی اداروں میں فرنیچر و اساتذہ نہیں ہیں۔ گرین بلیٹ کو تباہ کیا گیا، مقامی آبادگاروں کی زمینوں کے لیز کینسل کرکے قبضہ مافیا کی سہولت کاری کی گئی، پیپلز پارٹی کی آشیرواد سے قبضہ مافیا نے ملیر کے ندی نالے و قبرستان بھی فروخت کردئے، ترقیاتی منصوبے کرپشن کے بھینٹ چڑھ گئے۔ ملیر میں صنعتی زون قائم ہے ہزارون فیکٹریاں چل رہی ہیں لیکن اس کے باوجود ملیر کے نوجوان بیروزگار ہیں۔ پندرہ سالوں میں پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہے انہون نے کہا ملیر کی عوام اب آزمائے ہوئے لوگون کو دوبارہ نہیں آزمائیگی 8 فروری کو مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہونگے کارکنان جشن کی تیاری کریں۔مزید قومی خبریں
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.