کامیاب ہونے کے بعد شہر کے مسائل کو حل کرنے سمیت نوجوانوں کے لیے روزگار کا بندوبست کروں گا جبکہ اس شہر میں یونیورسٹی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ آزاد امیدوار پی ایس 45 سردار سلامت لاکھو

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 22 جنوری 2024 17:05

کامیاب ہونے کے بعد شہر کے مسائل  کو حل کرنے سمیت نوجوانوں کے لیے روزگار ..
میرپورخاص(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2024 ء) 8 میرپورخاص پی ایس 45 کے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ سلامت لاکھو کی عوامی پریس کلب کی ٹیم کے ساتھ  تفصیلی بات چیت ۔سلامت لاکھو نے صدر عوامی پریس کلب میرپورخاص عبیداللہ کوری۔ نائب صدر نادر خان یوسف زئی۔جنرل سیکریٹری راجا راشد احمد۔انفارمیشن سیکرٹری نیک محمد چانڈیو۔

(جاری ہے)

عارف کوری اور دیگر سے بات چیت میں  کہا کہ ہمیشہ دوسرے امیدواروں کو جتوایا ہے اس بار لوگوں کی فرمائش پر خود کھڑا ہوا ہوں میرپورخاص میں حد سے زیادہ مسائل ہیں لوگ بیروزگار ہیں انشاء اللہ اس بار الیکشن لڑیں گے لوگ اہمیت دے رہے ہیں۔

اس نے کہا کہ میرپورخاص میں نہ یونیورسٹی ہے۔ نہ ہی صحت کا بہتر نظام ہے نوجوانوں کے پاس روزگار تک نہیں لوگ بھت پریشان ہیں مجھے ان لوگوں نے کھڑا کیا ہے لوگ پارٹیوں سے تنگ آ چکے ہیں ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہمیشہ میرپورخاص سے کامیاب ہوئے ہیں مگر آج تک شہر کو بہتر نہیں بنا سکے  سلامت لاکھو نے مزید کہا کہ انشاءاللہ کامیاب ہونے کے بعد شہر کے مسائل  کو حل کرنے سمیت نوجوانوں کے لیے روزگار کا بندوبست کروں گا جبکہ اس شہر میں یونیورسٹی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔