مہنگائی وآئی ایم ایف کے ایجنٹوں سے نجات کا واحد حل مخلص ودیانتدار قیادت ہے عوام 8فروری کو ترازوکو کامیاب کریں،محمد حسین محنتی
300یونٹ تک بجلی فری دینے کامنشورپیش کرکے عوام کو سبزباغ دکھانے والی پارٹیاں بتائیں کہ مہنگائی کاطوفان، بجلی گیس بحران ،ملک کو مقروض کس نے کیا ، وطن عزیز 65ہزارارب روپے سے زید کا مقروض ہے،امیرجماعت اسلامی سندھ
پیر 22 جنوری 2024 17:55
(جاری ہے)
پی ڈی ایم حکومت میں بھی اکٹھے اقتدارکے مزے لوٹے اورملک کو کنگال وعوام کوبدحال کردیا جس کی وجہ سے آج وطن عزیز 65ہزارارب روپے سے زاید کا مقروض ہے۔
معیشت تباہ،دہشتگردی ودامنی کا راج ہے مزیدبراں ہرماہ 18ارب روپے کے اضافے ٹیکسزلگانے کی آئی ایم ایف کویقین دہانی کرادی گئی ہے۔اس لیے مہنگائی وآئی ایم ایف کے ایجنٹوں سے نجات کا واحد حل مخلص ودیانتدار قیادت ہے عوام 8فروری کو ترازوکو کامیاب کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سعودآباد ملیر میںجامعہ حنیفیہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اللہ کا انعام ہے جوبڑی قربانیوں کے بعد اسلام وکلمہ طیبہ کے نام پرحاصل کیا گیا مگربدقسمتی سے قیام پاکستان سے ابتک اقتدارمیں آنے والے حکمرانوں نے ملک میں اسلام کی بجائے انگریزکے کالے قانون پرعمل کی ہے ۔اللہ کی نافرمانی اورعہد سے بے وفائی کی وجہ سے آج ملک بے شمار مسائل سے دوچار ہے ۔اسلام کا عادلانہ نظام اوردیانتدارقیادت ہی ملک کوحقیقی مقاصد یعنی اسلامی فلاحی وجمہوری ریاست بناکر شہدئے پاکستان کے خوابوںکی تعبیرکرسکتے ہیں،اس لیے عوام اسلامی خوشحال پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔اس موقع پرشیخ القرآن عبدالمالک،منتظم اعلیٰ مولانا محمد افضل،مدیرجامعہ مولانایامین منصوری،مولانا احسن بھٹو،مولانا عبدالوحید ،مولانا آفتاب ملک نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.