جہانگیرترین کی سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات

پیر 22 جنوری 2024 18:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2024ء) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین نے سابق گورنر پنجاب اور ن لیگ کے سینئر رہنما رفیق رجوانہ سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

(جاری ہے)

رفیق رجوانہ نے ملتان میں جہانگیر ترین کو بھرپورحمایت کا یقین دلایا اورکہا کہ این اے 149 سے جہانگیر ترین کو جتوائیں گے۔ حمایت کرنے پر جہانگیر ترین نے سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سینئر رہنما آئی پی پی اسحاق خاکوانی،علی ترین،اظہرسلیم کملانہ اور میاں جہانگیر بھی موجود تھے۔