8 فروری کو ضلع لسبیلہ،حب، آوران، میں کتاب کاراج ہوگا ،مولانا غلام قادرقاسمی

منگل 23 جنوری 2024 20:04

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) 8فروری کو ضلع لسبیلہ،حب، آوران، میں کتاب کاراج ہوگا لاکھڑا کے عوام نے آج کے جلسے میں تاریخی شرکت کرکے جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ضلع لسبیلہ میں جمعیت علماء اسلام نے اپنے مضبوط پنجے گاڑھ چکاہے لسبیلہ وحب میں جمعیت علماء اسلام تاریخی کامیابی حاصل کریگی،استحصالی قوتوں نے لسبیلہ وحب کومعاشی حوالے سے کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے،جمعیت کیامیدوار کامیاب ہوکر بلاتفریق عوام کی خدمت کرکے ٹرانسفر پوسٹنک سفارشی اوررشوت خوری سمیت انتقامی سیاست کی ہر طرح کے ہتھکنڈوں کو سمندربرد کردینگے لاکھڑا کو پورالی ندی کی صورت میں آبپاشی ہسپتال کالجز کاقیام عمل میں لائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار لاکھڑا میں جمعیت علماء اسلام لاکھڑا کے زیر اہتمام الیکشن کمپین کے سلسلے میں منعقدہ عظیم تاریخی عوامی اجتماع و جلسہ عام کاانعقاد کاکیا گیاتھا،جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کے لاکھڑا پھنچن یاونٹ اور گھوڑوں پراورجلوس کے شکل میں شانداراستقبال کیاگیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر وامیر جے یوآئی ضلع لسبیلہ وحب امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 21ضلع حب مولانا غلام قادرقاسمی حلقہ پی بی 22ضلع لسبیلہ مولانامفتی محمد نعیم رونجھوجمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ و حب کے ضلعی سرپرست امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 257 لسبیلہ آواران میرعالم نوشیروانی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی اقلیتی رہنماء چیئرمین اقلیتی کمیشن بلوچستان مکھی شام لال لاسی جے یو آئی ضلع لسبیلہ وحب کے ضلعی نائب امیر مولانا عمر عادل جے یو آئی لاکھڑا کے امیر مولانا اللہ بخش سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے میں ہزاروں افراد شریک تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کے عوام کو ہم جمعیت کے صورت میں مضبوط پلیٹ فارم دیرہے ہیں جسکے دروازے امیر وغریب سب کیلئے کھلے ہیں اگر آپ پستی اورغربت سے نکلناچاہتے ہیں تو جمعیت کاساتھ دیناہوگا استحصالی قوتوں نے لسبیلہ وحب کومعاشی حوالے سے کھنڈر بنادیا ہے کرپشن اقربا پروری ٹھیکداری سسٹم کو نوازا جارہاہے انہوں نے کہا کہ لاکھڑا کو پورالی ندی کی صورت میں آبپاشی ہسپتال کالجز کاقیام عمل میں لائیں گیانہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کا روشن کردار سورج کی طرح واضح ہے انہوں نے کہاکہ کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے بنیاداوراساس اسکاجامع نظریہ ہوتاہے پھرجماعت کے ساتھ وابستگی قائم کرناتعلق بنانااسکے لئے معیاراس کاجامع نظریہ اورعقیدہ ہوتاہے پھرجماعت کاعقیدہ برحق ہے توپھراس جماعت سے وابستگی لازم اورواجب ہے اسی لئے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا (علیکم باالجماعہ) شرعی حکم ہے اس جماعت سے وابستہ رہواگرجماعت کانظریہ اورعقیدہ باطل ہے توپھراس سے لاتعلق رہناواجب ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہم سے مطالبہ کرتے ہیں جیسے پورے ملک کی سب بڑی پارلیمانی طاقت ہم ہوں ساری قوم نے ہمیں ووٹ دیا ہوکہ مہنگائی ختم کرو اسلامی قانون نافذ کرو، ووٹ ہمیں نہیں دیتے کام ہم سے مانگتے ہیں نظام کے تبدیلی کامطالبہ ہم سے کرتے ہیں جب کہ ووٹ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کودیتے ہیں ملک کی تقدیر کووٹ کے زریعے بدلنا ہوگا جمعیت علماء اسلام کواس دفعہ مضبوط پارلیمانی طاقت بنانا ہوگا باطل اورسیکولر نظریات کے جماعتوں کو مسترد کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہا کہ دھونس دھمکی لالچ اور ضمیر فروشی کی سیاست اب دم توڑچکی ہے عوام میں شعور اوربیداری آچکی ہے 8 فروری کوانشاء اللہ تعالیٰ پورے ملک میں کتاب کاراج ہوگا اور بلوچستان کا وزیراعلیٰ جمعیت علماء اسلام کاجیالاہوگا۔