Live Updates

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی چھٹیوں کا تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 25 جنوری سے آگے چھٹیوں کی درخواست کی ہے، ذرائع

بدھ 24 جنوری 2024 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2024ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی چھٹیاں منظور یا مسترد کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 25 جنوری سے آگے چھٹیوں کی درخواست کی ہے تاہم ان کی چھٹی منظوریا مستردکرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اس وقت واحد جج ہیں اس لیے دیکھا جارہا ہے کہ کسے متبادل لگایا جائے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہی العزیزیہ اسٹیل ملز اور ہل میٹل کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزائیں سنائی تھیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس بھی ان کی عدالت میں ہی چل رہا تھا۔اس کے علاوہ جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کیس بھی سنا جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس اور راجا پرویز اشرف بھی رینٹل پاور کیس میں جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوتے رہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات