دانیال عزیز نے قبل از انتخابات مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

بدھ 24 جنوری 2024 20:04

دانیال عزیز نے قبل از انتخابات مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2024ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز نے این اے 76 ناروال میں قبل از انتخابات مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا،دانیال عزیز نے انتظامیہ کے خلاف درخواست جمع کرادی جس میں موقف اپنایا کہ انتظامیہ ن لیگ کے امیدوار احسن اقبال کے ایما پر میرے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، ہمیں انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں،میرے سپورٹرز کے کاروبار اور انتخابی مہم میں شامل گاڑیوں کو ضبط کیا جا رہا ہے،الیکشن کمیشن انتظامیہ کی کاروائیوں کا نوٹس لیکر کارروائی کرے۔