لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے رہنما پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہو گئے

پی ٹی آئی سینیٹر اور امیدوارقومی اسمبلی 194سیف اللہ ابڑوالیکشن مقابلےسے دستبردار ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 جنوری 2024 11:56

لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے رہنما پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہو گئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26جنوری2024 ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوایک اور اہم سیاسی کامیابی مل گئی۔ لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے رہنما پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ پی ٹی آئی سینیٹر اور امیدوارقومی اسمبلی 194سیف اللہ ابڑوالیکشن مقابلےسے دستبردار ہو گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات ہوئی۔

سیف اللہ ابڑو نے این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔دونوں میں اتفاق ہوا کہ ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔ بلاول بھٹوکی طرف سے حمایت پرشکریہ اداکیاگیا ۔ ادھر پی بی 32 سے آزاد امیدوار نواب غلام دستگیر محمد حسنی نواب پینل نے پی بی 32 سے چیئرمین سینٹ صادق خان سنجرانی کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر این اے 260 بی اے پی کے امیدوار میر اعجاز خان سنجرانی اور نواب غلام دستگیر محمد حسنی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع چاغی تمام قبائل کا ایک گلدستہ ہے ہم سب کو ملکر اس ضلع کو پسماندگی سے نکالنا ہے آج نواب پینل کی حمایت نے یہ واضع کردیا آٹھ فروری کو صادق خان سنجرانی کی جیت یقینی ہے اس بار ضلع کے تمام قبائل ،معتبر اور نوجوانوں میں جوش، جذبہ دیکھ رہا ہوں انشااللہ ضلع کے اندر ایک بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے مقررین نے مزید کہا صادق خان سنجرانی اور میر اعجاز خان سنجرانی نے بغیر کسی اقتدار کے جو کام علاقے میں کی ہے اسکا کوئی نظیر نہیں ملتی ہے آٹھ فروری کو اللہ پاک نے کامیابی دیا تو چاغی کا قسمت بدل جائے گا ۔

نواب پینل کی جانب سے چاغی کا علاقہ شے سالار میم ایک گرینڈ شمولیتی جرگہ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نواب پینل کے معتبرین نے شرکت کی اور چیئرمین سینٹ کے حق میں حمایت کا اعلان کردیا تمام شرکا کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔