پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان مسلم الائنس میں انتخابی اتحاد

پاک مسلم الائسنس کی جانب سے این اے 234 سلیم ضیا کی حمایت کا اعلان

جمعہ 26 جنوری 2024 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و سابقہ سینیٹر سلیم ضیا کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم الائنس کے چیئرمین امان اللہ پراچہ ودیگر کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان مسلم الائنس میں این اے 234، پی ایس 93، پی ایس 94، پی ایس 95، پی ایس 96 اور این اے 248 کے حلقوں میں انتخابی اتحاد ہوگیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قومی اسمبلی کے حلقہ میں این اے 234، پی ایس 93، پی ایس 94، پی ایس 95، پی ایس 96 کے امیدواروں کے مسلم الائنس کی طرف سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی اور مسلم لیگ (ن)این اے 248 میں مسلم الائنس کے امیدوار، عبدالصمد خان کی بھرپور حمایت کرے گی جبکہ پاکستان مسلم الائنس کی طرف سے این اے 234 میں قومی اسمبلی کے سلیم ضیا اورپی ایس 92-93 سے شمس الرحمن پی ایس 94 سے حاجی عمران عباسی، پی ایس 95 رانا محمد احسان اور پی ایس 96 سے مسلم لیگی امیدوار علی اکبر گجر کی مکمل حمایت کریگی۔

(جاری ہے)

سلیم ضیا کی رہائش گاہ پر دونوں پارٹیوں کے درمیان اصولی طور پر باضابطہ اتحاد پر اتحاد کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر امان اللہ پراچہ، عبدالصمد خان، سلیم ضیا کے ساتھ پی ایس 95 کے امیدوار محمد احسان، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، دلاور خان جدون، قاضی محمد زاہد، نعمان، حاجی پرویز تنولی، شوکت ضیا، حنیف خان، نثار خان ودیگر موجود تھے۔