مہمند ، ہلکی گنداوو میں جے یو آئی کے حمایت میں چار بڑے پروگراموں کا انعقاد

جمعہ 26 جنوری 2024 22:00

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) تحصیل یکہ غنڈ کے دور افتادہ علاقہ ہلکی گنداوو میں جے یو آئی کے حمایت میں چار بڑے پروگراموں کی انعقاد کیا گیا جس میں جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر و نامزد امیدوار این اے 26 مفتی محمد عارف حقانی ، پی کے 67 کے امیدوار خافظ رشید احمد ، حمایت یافتہ پی پی پی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری فضل ہادی ، تحصیل یکہ غنڈ کے امیر مفتی حکمران کے علاہ مشران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ نمائندوں نے ہلکی گنداوو کو مزید پسماندہ رکھا ہے ان لوگوں کے ساتھ ان نمائندوں نے انتہائی ظلم اور زیادتیاں کی ہے ہزاروں ابادی کے لئے دور جدید میں بجلی تک میسر نہیں ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سابقہ نمائندوں نے یہاں کوئی کام نہیں کیا کیونکہ یہاں کوئی زندگی کی بنیادی سہولت موجود نہیں ۔ووٹ لینے کے بعد مڑ کر نہیں دیکھا ۔ جے یو آئی کے امیدوار ایسے پسماندہ علاقوں میں اجتماعی ترقی کے لئے سوچ رکھتے ہیں الیکشن جیتنے کے بعد خصوصا ان علاقوں میں بنیادی انسانی ضروریات کی کمی کو پورا کیا جائے گا ہم امید کرتے ہیں کہ جیت بھی جے یو آئی امیدواروں کی ہوگی ۔ آپ تمام افراد 8 فروری کو کتاب پر مہر لگائیں گے۔