آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود/ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 27 جنوری 2024 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2024ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود/ابرآلود رہے گا۔ تاہم اسلام آبادسمیت خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، مغربی بلوچستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب اوربالائی سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔

محکہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلودجبکہ بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ تاہم میں اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔ استورمیں ہلکی برفباری ریکارڈ ہوئی ۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے اور بالا ئی سندھ کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں دھند /سموگ کی لپیٹ میں رہے۔ہفتہ کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 10، کالام منفی 07، اسکردومنفی 05، استورمنفی 04، گلگت اورمالم جبہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نےآنےوالے دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کاخدشہ ظاہر کیا ہے اورسیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔