صوبے کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق ہے، نواب محمد اسلم خان رئیسانی

مستونگ نے ہمیشہ عزت بخشی ہے اس بار بھی مستونگ کے باشعور عوام پیسے کے مقابلے میں شعور وآگاہی کو ووٹ دیں گے، رہنما جمعیت علمائے اسلام

ہفتہ 27 جنوری 2024 23:06

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2024ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما و پی بی 37 سے نامزد امیدوار نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبے کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق ہے قوموں کے درمیان برابری تب ممکن ہے جب لوگوں کو انکے حقوق ملے ، تعلم وصحت میں ماضی میں ریکارڈ کام کئیے ہیں ، ان خیالات کا اظہار نواب اسلم رئیسانی سے کلی کنڈاوہ موبی 1۔

2 مستونگ سٹی سے دہوار قبائل کے معتبرین کی ملاقات جنرل الیکشن میں این اے 261۔پی بی37 کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر نواب اسلم رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ نے ہمیشہ عزت بخشی ہے اس بار بھی مستونگ کے باشعور عوام پیسے کے مقابلے میں شعور وآگاہی کو ووٹ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نفرت کی سیاست کو دفن کردیا ہے اگر نفرت کی سیاست کی گئی تو یہ ہمارے لئیے بدنصیبی کی بات ہوگی انہوں نے کہا کہ حلقے میں جمعیت علما اسلام اور میرے اتحادی مکمل طور یکسو ہے اس موقع پر چیف اف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی ۔

(جاری ہے)

نوابزادہ رئیس رئیسانی سے سراوان ہاس کانک میں کلی کنڈاوہ موبی۔1۔2 مستونگ سٹی سے دہوار قبیلے کے معززین رئیس حاجی وزیر دہوار کی سربراہی میں ظاہر دہوار۔نظام الدین دہوار۔محمد عارف دہوار۔جمیل احمد دہوار۔زوحیب احمد دہوار۔ریاض احمد دہوار۔محمد زاہد دہوار۔شکیل احمد محمد حنیف دہوار۔عبدالمالک دہوار۔مزمل دہوار۔اورنگزیب دہوار۔محمد دین دہوار نے ملاقات کی وفد نے چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام پاکستان کے نامزد امیدواروں نیشنل اسمبلی این اے 261سے مولانا عبدالغفور حیدری اور پی بی37 سے سرسرداران چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی حمایت اورمکمل تعاون کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 8فروری کا دن کتاب کی کامیابی کا دن ہو گا۔